پرائمری سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری لانے کا فیصلہ

26 Sep, 2022 | 02:12 PM

جنیدریاض: پرائمری سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری لانے کا فیصلہ، سکول سربراہان کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا.

تفصیلات کےمطابق اب سکول سربراہان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی بجائے براہ راست ڈپٹی ڈی ای اوز کو رپورٹ کریں گے، اے ای اوز کی آسامی ختم کرکے انہیں ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔

لاہور کے 563 پرائمری سکولوں کے سربراہان اب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو رپورٹ کرنے کے پابند نہیں ہونگے، پروفیشنل ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کے لیے بی ایڈ کرنا لازمی ہوگا۔

پرائمری سکولوں کے ہیڈ براہ راست ڈپٹی ڈی اوز کو جواب دہ ہونگے، اے ای اوز کی آسامی ختم ہونے سے 25 ہزار روپے ماہانہ الائونس بھی ختم کردیا جائے گا، ماہانہ الائونس فنانس ڈیپارٹمنٹ پر اضافی بوجھ تھا، محکمہ تعلیم کے افسران کے مطابق فیصلے سے ایک لاکھ اساتذہ کی کمی پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
 

مزیدخبریں