بڑی خوشخبری ؛ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ

26 Sep, 2022 | 02:06 PM

قیصر کھوکھر

قیصرکھوکھر:مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کا احسن اقدام سامنے آیا ہےاہم سرکاری محکمےکےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، ملازمین کی تنخواہوں میں تیس فی صد اضافہ کیا گیا ہے.محکمہ بلدیات کے اٹھاون ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں تیس فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے، یہ منظوری کیبنیٹ کمیٹی نے دی ہے، محکمہ بلدیات کی جانب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔

محکمہ بلدیات کے اٹھاون ہزار ملازمین کو تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کیساتھ پندرہ فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس بھی ملے گا، محکمہ بلدیات کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے بھی کر رہے تھے۔


 

مزیدخبریں