محکمہ خزانہ کا تین محکموں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

26 Sep, 2022 | 12:23 PM

قیصرکھوکھر: محکمہ خزانہ نے تین محکموں کو نئی گااڑیاں دینے دے انکار کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے محکمہ بلدیات کو چھ نئی گاڑیاں دینے کی سمری واپس کر دی ہے۔ محکمہُ خزانہ نے محکمہ معدنیات کو چودہ نئی گاڑیاں دینے کی سمری بھی واپس کر دی ہے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت آسٹریٹی کمیٹی موجود نہیں ہے لہذا نئی گاڑیاں نہیں دی جا سکتی ہی.

محکمہ خزانہ نے محکمہ آرکیالوجی کو نئے گاڑیاں دینے سے بھی انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ آرکیالوجی کی پاس پہلے سے پراجیکٹ کی گاڑیاں موجود ہیں لہذا نئی گاڑیاں نہیں دی جا سکتی ہیں۔ محکمہ بلدیات، معدنیات اورمحکمہ آرکیالوجی نےنئی گاڑیاں مانگی تھیں۔
 

مزیدخبریں