ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی صحت سے کھلواڑ کی مکروہ کوشش ناکام

بچوں کی صحت سے کھلواڑ کی مکروہ کوشش ناکام
کیپشن: Punjab food authority
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بچوں کی صحت سے کھلواڑ کی مکروہ کوشش ناکام ،ڈی جی فوڈاتھارٹی مدثر ریاض ملک کا فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع سنیکس فیکٹری پر چھاپہ,استعمال شدہ گندےاور ناقص تیل میں سنیکس تیار کرنے پر فیکٹری بند کردیاگیا- 

تفصیلات کےمطابق  فوڈاتھارٹی انتظامیہ نےبچوں کی صحت سے کھلواڑ کی مکروہ کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا ٹھوکرمیں واقع سنیکس فیکٹری پر چھاپہ مارا،جس میں ناقص تیل میں سنیکس تیار کرنے پر فیکٹری بند، 7 ہزار کلو مال ضبط کرلیاگیا۔

اشیاناقص کھلے رنگوں، کیڑالگے مصالحوں سے تیار کی جا رہی تھیں۔فوڈاتھارٹی کے مطابق صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پرکارروائی کی گئی۔غیر معیاری کوکنگ آئل کےکنستر موقع سےبرآمد، تلف کر دیئے۔