عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

26 Sep, 2022 | 09:26 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر پٹیشنر وکیل سے دوبارہ دلائل طلب کر رکھے ہیں۔اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی ہیں، عمران خان جانتے ہیں ٹائیریان سے متعلق ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

مزیدخبریں