ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

 پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر مریم اورنگزیب کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے برطانیہ میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے شرانگیز رویئے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نفرت انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس کہ وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں، ہم عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحد کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کافی شپ میں موجود پی ٹی آئی کی ایک خاتون کارکن کے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے اور ای ووٹنگ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہیں اس معاملے کو سمجھانے کی بھی کوشش کی۔

Ansa Awais

Content Writer