اسحاق ڈار کی آج وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپسی

26 Sep, 2022 | 08:30 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار 5 سال کے بعد آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔

اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفا مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش کر دیا۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کردیا ہے۔

مزیدخبریں