ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائے یا کافی کے زیادہ استعمال سے کونسے امراض لاحق ہو سکتے ہیں؟  

چائے یا کافی کے زیادہ استعمال سے کونسے امراض لاحق ہو سکتے ہیں؟  
کیپشن: Tea and cofee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  عام طور پر جب کسی کو نیند یا تھکاوٹ  دور کرنا ہو تو فوراً چائے یا کافی پی لیتے ہیں جس سے دماغ فوراً فعال ہوجاتا ہے لیکن طبی ماہرین نے چائے یا کافی کے زیادہ استعمال سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق دن میں 4 کپ سےزائد چائے یا کافی پینے والے افراد بلڈ پریشر جیسےمرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، بعض لوگوں کو چائے یا کافی کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ انہیں پر ایک یا 2 گھنٹے بعد چائے یا کافی کی طلب ہوتی ہے تاہم طبی ماہرین کے مطابق دن میں 4 سے زیادہ کپ چایے یا کافی پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن میں 4 کپ چائے یا کافی پی رہے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ اس سے زیادہ چائے یا کافی پیتے ہیں تو یہ خطرناک ہے، ایسا کرنا آپ کو بے چینی، اضطراب اور تھکاوٹ میں مبتلا کردے گا  اس کے علاوہ آپ بلڈ پریشر  کا شکار بھی ہوجائیں گے۔