بلال شاہ نے بھی حریم شاہ سے شادی کی تصدیق کر دی،ویڈیو وائرل

26 Sep, 2021 | 08:39 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) معروف ٹک  ٹاکر  حریم شاہ نے بلال شاہ سے شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث چھڑ گئی اور اب   بلال شاہ کی جانب سے بھی حریم کے ساتھ شادی  کی تصدیق کر دی گئی  ہے۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ایک خوب ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ  شوہر کے  ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہیں ۔اس دوران بلال شاہ کو موبائل میں مگن نظر آ رہے ہیں جس پر حریم شاہ کی  جانب سے بلال کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو بننے سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ویڈیو بنانے کے ساتھ حریم کے شوہر بلال شاہ سے پوچھا گیا کہ شادی ہوگئی ہے جس پر بلال شاہ کا کہتے ہیں’جی ہوگئی ہے’۔

 واضح رہے کہ حریم شاہ شوہر  بلال شاہ کے ہمراہ ان دنوں قطر کے دورے پر ہیں جہاں ان کی دوست صندل خٹک بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں