(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے وسیع پیمانے پر نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق ایک ہزار نرسوں کی بھرتی سے نرسنگ سیکٹر کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔اتنی بڑی تعداد میں نرسوں کی بھرتی سے ہسپتالوں میں مریضوں کی ہیلتھ کیئر میں نمایاں بہتری آئیگی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے1000 نرسوں کی بھرتی کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا کافی رش ہے اور ایسے میں شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک ہزار نرسوں کی بھرتی کا فیصلے سے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں بڑی مدد ملے گی۔