ابھیشیک بچن کا اپنی والدہ کے نام پیار بھرا پیغام  

26 Sep, 2021 | 07:08 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ  اداکار ابھیشیک بچن کو اپنی والدہ پر فخر ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق  امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن کو بالی ووڈ میں 50 سال مکمل ہوچکے ہیں ، ابھیشیک بچن نےسماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدہ کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر  کی، اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، آپ کا بیٹا بن کر بہت شکر گزار ہوں،والدہ کے فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہوتے دیکھنا فخر کا لمحہ ہے۔ابھیشیک بچن نے مزید لکھا کہ ’سینما کے 50 سال مبارک ہو، ماں! میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں۔

مزیدخبریں