ویب ڈیسک: 15 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے بالی وڈ کےمعروف اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو آج (اتوار ) ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ عامر خان اور کرن راؤ کے ہمراہ ان کا 9 سالہ بیٹا ’آزاد‘ بھی تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ کے لیے آئے تھے۔ ان کے ساتھ سکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔
یا د رہے کہ 3 جولائی کو اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔