ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے ان پھلوں کا استعمال لازمی کریں

best fruits to controle
کیپشن: Blood pressure
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بلڈ پریشر ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی شدت کسی بھی انسان کو عمر بھر کے لئے معذور کر سکتی ہے لیکن اگر انسان کو دنیا میں مختلف بیماریوں یا چیلنجز کا سامنا ہے وہیں قدرت نے انسان کی آسانی کے لئے اسے بے شمار نعمتوں سے بھی نوازا ہے۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سیب، بیریاں اور ناشپاتی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ سیب سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر درخت پر کاشت ہونے والا پھل ہےسیب عارضہ قلب سمیت کئی امراض سے بچاؤ کے لیے بے حد مفید ہے اس کے استعمال سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے۔

  ناشپاتی کا رس دار میٹھا پھل غذائی اہمیت کے لحاظ سے انتہائی افادیت کا حامل ہے کیونکہ اس پھل کا استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے، جسم میں خون کی ترسیل بڑھانے میں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے جب کہ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شمالی آئرلینڈ میں واقع کوئنزیونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق بتاتی ہے کہ فلے وینوئڈز کے انجذاب اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں معدے کے خردنامئے اہم کردار ادا کرتےہیں۔ اس طرح فلے وینوئڈز کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔بلیوبیری، اسٹرابری اور دیگر اقسام کی بیریوں کی روزانہ 80 گرام مقدار کھائی جائے تو اس سے چار درجے بلڈ بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔