سعودی حکومت کا پاکستانی طلبا کو سکالر شپ دینے کا اعلان

26 Sep, 2021 | 12:59 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبا کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبا تعلیم حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا ہے کہ سکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبا کے لیے ہے جبکہ سکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبا ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں جبکہ سکالر شپ میں ہر سال طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا اور اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں

مزیدخبریں