ویب ڈیسک: پاکستان کی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات سامنے رکھ دیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان کی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ ہی اندرونی معاملہ اور بھارت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگاتا رہا۔
I congratulate Saima Saleem, my team member, for successfully putting forward Pakistan's position by exercising right of reply.
— Pakistan Permanent Representative to UN (@PakistanPR_UN) September 25, 2021
She spoke using Braille for the first time from UNGA hall.#SaimaSaleem #UNGA ???????????????? pic.twitter.com/iy7K8h1HZI
یاد رہے صائمہ سلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی ایسی خاتون سفارت کار ہیں جو کہ نابینا ہیں۔ صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران کشمیر کے حوالے بھارتی الزامات کا دبنگ جواب دیا تھا ۔صائمہ سلیم کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔ صائمہ سلیم کے بھائی یوسف سلیم پاکستان کے پہلے نابینا جج تھے جبکہ ان کی ایک بہن یونیورسٹی آف لاہور میں لیکچرار ہیں۔
Inspiring facts via @PakistanInPeace
— PTI (@PTIofficial) September 25, 2021
This video features Saima Saleem, Pakistani Blind diplomat, speaking on Kashmir at #UNGA . Her brother Yusaf Saleem is the first blind judge of Pakistan. Her blind sister, is a lecturer at the University of Lahore.pic.twitter.com/8ptGsNI9g0