ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر پر سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، اگلا مہینہ بھاری پڑسکتا ہے

Smog
کیپشن: Smog
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (سعدیہ خان) موسمیاتی تبدیلیاں، اکتوبرمیں شہر لاہور پر سموگ کے سائے منڈلانے کا خدشہ برقرار، رواں برس بھٹوں کی بندش پر بھٹہ ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ 

بھٹہ ایسوسی ایشن کے مطابق بھٹوں کو زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے پنجاب حکومت سے دوسال میں کوئی فنڈز جاری نہ ہوسکا، پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات سےبھٹہ مالکان کو بھٹوں کی منتقلی کے لیے آسان قرضے نہ فراہم کرسکی۔بھٹہ ایسوسی ایشن نے سموگ سیزن میں بھٹوں کی بندش پر اعتراضات اٹھا دیئے، بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کے اعداد و شمار غلط ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بھٹوں پر صرف بلور لگائے گے۔

 بھٹہ ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ ماحولیات کارروائیوں کے نام پر رشوت ستانی کرتا رہا ہے۔ محکمہ ماحولیات رواں برس زبردستی بھٹے بند نہیں کروا سکے گا، بھٹہ ایسوسی ایشن نے سموگ سیزن میں بھٹوں کی بندش کو ناممکن قرار دے دیا۔ 

محکمہ ماحولیات کا رویہ غیر سنجیدہ ہے کاروبار تباہ نہیں کرسکتے۔محکمہ ماحولیات سموگ سیزن میں صرف لاہور میں کاغذی کاروائیاں کرتا جبکہ پنجاب بھر کے بھٹے پرانی ٹیکنالوجی پر کام کرتے رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کئی برس سے بھٹوں کی بندش پر غیر سنجیدہ رویہ اپنائے ہوئے رواں برس بھٹہ ایسوسی ایشن سختی سے جواب دے گی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer