ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 سال بعد 106 غیر قانونی عمارتوں کا کیس پھر کھل گیا

Illegal Building
کیپشن: Illegal Building
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) کس کے دور میں کہاں غیر قانونی تعمیرات ہوئیں؟ ایل ڈی اے نے شہر میں106غیر قانونی تعمیرات کا تین سال سے رکا ہوا انکوائری کیس دوبارہ کھول دیا۔

ایل ڈی اے نے شہر میں 106 غیر قانونی تعمیرات کا تین سال پراناانکوائری کیس دوبارہ کھول دیا، نئے انکوائری افسر ڈائریکٹر نعمان خان نے ڈیپارٹمنٹل نمائندے سے ریکارڈطلب کر لیا، 106 غیر قانونی تعمیرات میں سے 46 فیروز پور روڈ پر تعمیر کی گئی ہیں، پیکو روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، مولانا شوکت علی روڈ، کچا جیل روڈ، چندرائے روڈ پر بھی غیر قانونی بلڈنگزتعمیر کی گئی ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس2018ء میں مکمل ہوا جسے دبا دیا گیا، کیس کے پرانے انکوائری افسر شکیل انجم نے ملوث افسران کے خلاف پیڈا قانون کے تحت کاروائی کی سفارش کی تھی۔ 

متاثرین نے عدالت سے رجوع کیا جس پر ایل ڈی اے حکام کو تین سال بعد دوبارہ کیس کھولنا پڑگیا، ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر ہنڈا شوروم، آفتاب شوروم، احمد فارمیسی، پیراڈائز شوروم، افضل الیکٹرانکس کا ریکارڈ مانگا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer