(زین مدنی) فنکاروں کی رجسٹریشن اور فنڈز کے حصول کے لئے حکومت پنجاب نے فنکار ایپ آپریشنل کردی،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ بھی اسی ایپ کے ذریعے ملا کرے گا۔
اس ایپ میں صرف صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنی رجسٹریشن، آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔عمر کی حد کم ازکم پچاس سال رکھی گئی ہے،متعلقہ شعبے میں کام کرنے کا کم از کم تجربہ چھبیس سال ہوگا۔ فلم ،ٹی وی، ریڈیو ،تھیٹر ،میوزک ڈانس، پینٹنگ ،خطاطی ،مجسمہ سازی اور شوبز کے دیگر تکنیکی شعبہ جات میں کام کرنے والے افراد ہی اس میں رجسٹر ہوں گے۔