(سٹی 42 ) طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے گھر کے درمیان ہونے والی لڑائی کی سورس رپورٹ سٹی 42 نے حاصل کرلی۔
طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے گھر کے درمیان ہونے والی لڑائی کی سورس رپورٹ سٹی 42 نے حاصل کر لی، پولیس کے مطابق رات 3 بج کر 10منٹ پر طلال چودھری کی جانب سے وارادت کی کال موصول ہوئی ،طلال چودھری کی جانب سے کی جانے والی کال میں کہا گیا کہ چار مسلح افراد گھر میں ڈکیتی کر رہے ہیں۔
3 بج کر 15 منٹ پر پولیس کو عائشہ رجب کی جانب سے کال موصول ہوئی ،جس میں انہوں نے کہا کہ مسلح چور گھر کے باہر موجود ہیں،پولیس نے تحقیقات کے بعد کال واپسی دی کہ وارادت نہیں ہوئی،طلال چودھری اور عائشہ رجب میں تلخ کلامی اور لڑائی ہوئی، پولیس کو وہاں موجود ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں میں لڑائی جھگڑا اور مارپیٹ بھی ہوئی،جس کے بعد دونوں میں صلح کروادی گئی، انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر خاتون ایم این اے کے بھائیوں کا مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد طلال چودھری کو نیشنل ہسپتال داخل کردیا گیا۔ لیگی رہنما طلال چودھری پر خاتون رکن قومی اسمبلی کے بھائیوں کا مبینہ تشدد کا واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور خاتون ایم این اے کے گھر کے گیٹ پر پولیس والوں سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طلال چودھری کہ رہے ہیں کہ مجھے یہاں تنظیم سازی کے لئے بلایا اور میرا موبائل فون چھین لیا، مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اس وقت نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے ان کے بائیں کندھے اور بازو فریکچر کا آپریشن کردیا گیا ہے۔