ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

26 Sep, 2020 | 06:24 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو آئین منافی قرار دیا گیا۔

مقامی وکیل ندیم سرور نے ادویات کے اضافے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو فریق بناتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافے پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ کہ شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں‌ اور اب ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا ہے۔ صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری پورا کرنے کے بجائے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

مریضوں کی مالی حالت کو قطعی طور پر نظر انداز کردیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو آئین کے منافی ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں