طلال چودھری زخمی کیسے ہوئے، اصل کہانی سامنے آگئی

26 Sep, 2020 | 04:37 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)طلال چوہدری زخمی ہوکر لاہورکے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، طلال چودھری زخمی کیسے ہوئے؟ مختلف وجوہات بتائی جانے لگیں ، سیڑھیوں سے گرکرزخمی ہوئے،عبداللہ گارڈن کے ایک گھر میں لڑائی ہوئی،  24 نیوزنے طلال چوہدری کی ون فائیو پرکی گئی کال کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے اور اسی وجہ سے زیر علاج ہیں جبکہ بعض پولیس ذرائع کا کہنا ہے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور واقعہ عبداللہ گارڈن فیصل آباد میں منگل اور بدھ کی در میانی رات پچھلے پہر پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ وہ کسی سے ملنے گئے تھے وہاں کچھ لوگوں نے طلال چوہدری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے ، پولیس ریکارڈ کے مطابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے رات تین بج کر پانچ منٹ پر پولیس کو کال کرکے بلایا ، طلال چوہدری نے کال پر کہا تین مسلح افراد نے ان کے ساتھ واردات کی ہے جبکہ دوسری طرف ایک اور کال بھی کی گئی کالر نے کہا کہ طلال کا ان سے جھگڑا ہوا تھا اور وہ اب فرار ہوگیا ہے.

طلال چوہدری بعد ازاں فیصل آباد کی بجائے نیشنل ڈیفنس ہسپتال لاہور میں داخل ہوگئے اور وہیں سے انہوں نے علاج کرایا,دوسری طرف خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ سے 24 نیوز نے رابطہ کیا اور بتایا کہ آپ کے اور طلال چوہدری کے جھگڑے کی اطلاعات ہیں تو انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کسی قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔

مزیدخبریں