(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں کے کردار سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں، ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے ایک لاہور میں خاتون زیادتی کیس پر سی سی پی او کے بیان پر سخت تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی مشہور اداکارہ اسراء بلجیک نے سانحہ لاہور پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر سوالات اٹھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا،کیونکہ اپنے بیان میں عمر شیخ نے کہا تھا کہ خاتون کو آدھی رات کوسفر نہیں کرنا چاہیے تھے،ملزمان کی بجائے متاثرہ خاتون کو قصور وار قرار دیا تھا۔
سی سی پی او کے اس بیان پر ملک بھر سے ان پر کڑی تنقید کی گئی،سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی بنارہا، بعد ازاں عمر شیخ نے عوام سے اپنے جاری ہونے والے بیان پر معافی مانگی، اب ترکش اداکارہ' ارطغرل غازی' کی مرکزی ہیروئن ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پوسٹ شیئر کیں جن میں سی سی پی او لاہور کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے لکھ کہ ’عورت چاہے اکیلی ہو یا بچوں کے ساتھ، وہ ڈرائیو کر سکتی ہے، آپ کو صرف ایک چیز کرنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کریں‘۔
’بطور پولیس آفیسر آپ اس بات سے مطمئن ہیں کہ آپ کی سڑکوں پر مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے اگر کوئی خاتون کہیں جانے کے لیے اس سڑک کا انتخاب کرتی ہے تو یہ ان ملزمان کا حق ہے کہ وہ خاتون کے ساتھ زیادتی کریں اور انہیں قتل کر دیں؟‘۔
ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے مزید لکھا کہ ’آپ اس معاملے میں چونکا دینے والی لاعلمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آپ کو اپنے خیالات تبدیل کرنے چاہئیں لیکن یہ ناممکن لگتا ہے اور آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں‘۔