خصوصی تعلیمی اداروں میں داخلوں کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا

26 Sep, 2020 | 01:58 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: خصوصی تعلیمی اداروں میں داخلوں کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا، محکمہ اسپشل ایجوکیشن کی سربراہان کو آخری وارننگ، انرولمنٹ پوری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق خصوصی تعلیمی اداروں میں داخلوں کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا، محکمہ اسپشل ایجوکیشن کی سربراہان کو آخری وارننگ جاری کردی، انرولمنٹ پوری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ صوبہ بھرکے خصوصی تعلیمی اداروں میں اسپیشل بچوں کی تعداد کم ہونےلگی۔

آگاہی مہم اور اعلانات کے باوجود خصوصی بچوں کے اداروں میں داخلے نہ بڑھ سکے، داخلوں میں اضافےکیلئےمحکمہ خصوصی تعلیم نے ایک بار پھر سےداخلہ مہم کا آغازکردیا، صوبہ کے تین سو سےزائد خصوصی تعلیمی اداروں میں 35 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں، مفت یونیفارم،کتابیں،ٹرانسپورٹ اور وظیفہ فراہم کرنے کے باوجود داخلوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہوا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نےتمام ڈسٹرکٹ افسران اوراداروں کےسربراہان کو وارننگ جاری کردی، تعداد سے کم داخلے ہونے پر متعلقہ سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،محکمہ خصوصی تعلیم نےسکول سربراہان کو فوری طور پر داخلہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

 دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےصوبہ بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں مردم  شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا، سکول شماری ہرسال کی طرح رواں سال بھی 31 اکتوبر کو کرائی جائے گی، سکولوں میں موجود طلباء،  اساتذہ،سٹاف ،کمرے ، فرنیچر سمیت تمام انفرسٹرکچر کا ڈیٹا آن لائن حاصل کیاجائےگا۔

سکول سربراہان کوایک دن میں تمام ڈیٹا سیس پر درج کرنا ہوگا، سکول مردم شماری میں طلباء کی صحت سےمتعلق الگ سےفارم بھی پر کیا جائےگا جس میں کورونا کے حوالےسے بھی خصوصی حصہ رکھا جائےگا،محکمہ تعلیم کی مطابق سکول شماری کا کام ایک روز میں مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں