ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائمری سکولوں میں کم ازکم کتنے اساتذہ ہونگے، فیصلہ ہوگیا

پرائمری سکولوں میں کم ازکم کتنے اساتذہ ہونگے، فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پرائمری سکولوں کےسرپلس اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے ذریعے تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا، ریشنلائزیشن کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوگا، ریشنلائزیشن کے ذریعے پرائمری سکولوں میں کم ازکم تین ٹیچرزلازمی دیئےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری سکولوں کےسرپلس اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے ذریعے تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا، ریشنلائزیشن کا عمل 14 اکتوبر سےکیا جائےگا جوکہ 10 نومبر تک مکمل کرلی جائےگی،مرد اساتذہ کو بوائز اور خواتین اساتذہ کو گرلز سکولوں میں ہی لگایا جائےگا، خواتین اساتذہ کو10 کلومیٹر اورمرد اساتذہ کو 15 کلومیٹر کے حدود میں ایڈجسٹ کیا جائےگا۔

سرپلس سکول والےاساتذہ میں سےسب سےسینئر اساتذہ کےتبادلے ہونگے،ریٹائرمنٹ میں ایک سال باقی رہنےوالےاساتذہ کی ریشنلائزیشن نہیں کی جائےگی، ریشنلائزیشن ہونے پر اساتذہ کے اعتراضات آن لائن وصول کیے جائیں ہونگے، اساتذہ کے اعتراضات کو ایک ہفتہ میں دور کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ لاہور میں ترقیاں پانے کے باوجود 500 سے زائد اساتذہ سیس بحال نہ ہونےکے باعث تاحال تعینات نہ ہوسکے، لاہور میں اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لئے 29 مئی اور13 اگست کو ڈی پی سی کی گئی تھی، ڈی پی سی میں 500 سےزائد اساتذہ کوگریڈ 15 اور 16 میں ترقیاں دی گئیں، اساتذہ کوای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کے عہدے پرترقیاں دی گئیں۔

اساتذہ نےسکول ایجوکیشن سےایڈجسٹمنٹ کے لئے سیس بحال کرنےکا مطالبہ کردیا، پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی تعیناتیوں کے لئے فوری نوٹس لے،دوسری جانب سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ مینول کی بجائے سیس کے ذریعے ہی اساتذہ کی تعیناتیاں ہونگیں،سیس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہےجلد بحال بھی کردیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer