لاہور میں ایک اور طالبعلم کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

26 Sep, 2020 | 12:00 PM

Sughra Afzal

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 48 نئے کیسز، پنجاب بھر میں مجموعی طور پرکورونا کے 178 نئے مریض سامنے آگئے۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا کے دوران لاہور میں اب تک  49 ہزار 599 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 863 اموات ہوئی ہیں، صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 98 ہزار864 اور 2 ہزار229 اموات ہوچکی ہے،  اب تک صوبے بھر میں 95 ہزار197 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور میں ایک اور طالب علم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد شہرمیں کورونا سے متاثرہ طلبا کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 25 طلبہ کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں، 15 ستمبر سے اب تک پنجاب میں 125 طلبہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب شہر میں ڈینگی کا خطرہ بھی بدستور موجود، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ 20 مشتبہ مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے صوبے بھر میں 755 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چیئرمین علی اکبر قریشی نے کہا ہے کہ نومبر میں سموگ کا خدشہ موجود ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

 

مزیدخبریں