(سٹی 42) انٹرمیڈیٹ 2020ء کے سالانہ امتحانات میں کپس کالجز کے طلبہ وطالبات نے گزشتہ شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور ملتان بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں۔
لاہور بورڈ سے عبدالرحمن نے 1081 نمبرز حاصل کر کے مجموی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ملتان بورڈ سے پری میڈیکل گروپ میں انس زاہد نے 1073 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن اور روشان مہک نے 1025 نمبرز حاصل کر کے آئی کام گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیصل آباد بورڈ سے پری انجینئرنگ گروپ میں علی سبحان نے 1062 نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ردا طاہر نے 1048 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی، کپس ایجوکیشن سسٹم 28 سالوں سے تعلیمی سرگرمیوں اور خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے، آج کپس اپنے وسیع تجربے اور نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان میں ایوننگ کو چنگ انٹری ٹیسٹس اور سی ایس ایس امتحانات کی تیاری میں نمبر ایک اور لیڈنگ ادارے کی حیثیت سے متواتر کامیابی کی بہترین مثالیں قائم کر رہا ہے، کپس ایجوکیشن سسٹم کے بڑھتے ہوئے کیمپسز پاکستان کے ایجوکیشن سسٹم کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 23 ستمبر کو لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کیا، پروموشن پالیسی کے تحت 11 ویں جماعت کے تمام بچے 12ویں کلاس میں پروموٹ کر دیئے اور12 ویں جماعت کے بچے بھی پروموٹ کر دیئے گئے۔ رواں سال کامیابی کا تناسب لاہور بورڈ میں99.43 فیصد، بہاولپور بورڈ میں 86.24 فیصد، فیصل آباد بورڈ میں 87.7فیصد، گوجرانوالہ بورڈ میں 99فیصد، سرگودھا بورڈ میں 89.52فیصد، ملتان بورڈ میں 86.21 فیصد، بہاولپور بورڈ میں 86.24فیصداور ڈی جی خان بورڈ میں 88.89 فیصد رہا۔