کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 798 نئے کیسز رپورٹ

26 Sep, 2020 | 09:20 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 9015 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6444 تک جا پہنچی ہیں۔

  پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37504 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 798 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 9015 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6444 تک جا پہنچی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 348 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 135246 ہوگئی ہے جب کہ 2477 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98864 ہے اور 2229 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 14838 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37525 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2610 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 70 افراد انتقال کرگئے، اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3608 اور 84 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16324 ہے اور اب تک 181 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چیئرمین علی اکبر قریشی نے کہا ہے کہ نومبر میں سموگ کا خدشہ موجود ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

مزیدخبریں