( عمر اسلم ) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون، آزاد کشمیر میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے تعزیت کی جبکہ ہونیوالے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے زلزلے سے ہونیوالے نقصان کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہباز شریف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
شہبازشریف نے زلزلہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔