ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کو ریشنلائزیشن پالیسی سے مستثنی قرار دینے کیخلاف تحریک التواء کار جمع

سکولوں کو ریشنلائزیشن پالیسی سے مستثنی قرار دینے کیخلاف تحریک التواء کار جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے حلقہ کے سکولوں کو ریشنلائزیشن پالیسی سے مستثنی قرار دینے کے خلاف سے ایک تحریک التواء کار  پنجاب اسمبلی میں جمع تحریک التواء مسلم لیگ ن کی سعدیہ تیمور نے کروائی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور نے تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے حلقہ کے سکولوں کو ریشنلائزیشن پالیسی کے مستثنی قرار دے دیا جبکہ صوبائی وزیر تعلیم کے حلقے میں سٹوڈنٹس ٹیچر کی شرح سو فیصد درست قرار دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے حلقے کے تمام سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردئیے ہیں جبکہ لاہور کے باقی نوے فیصد سکولوں میں زیر تعلیم بچے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer