(سٹی 42) خبردار ہوشیار، معدے کے امراض کی دوا " زینٹک" کینسر کا باعث بن سکتی ہے، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے رینیٹائن دوا زینٹک کی تیاری پر پابندی لگادی۔
امریکی ادارے ایف ڈی اے نے تازہ ترین تحقیق میں رینیٹائن ادویات کا مسلسل استعمال مریض میں کینسر کا باعث قرار دیا ہے، جس کے باعث ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ملک بھر میں " زینٹک" کی تیاری اور استعمال روک دیا، تمام کمپنیوں نے ڈریپ کی ہدایت پر مارکیٹوں سے سٹاک اُٹھانا شروع کر دیا۔