قذافی بٹ: پنجاب کابینہ تبدیلی کی ذد میں، پنجاب کابینہ کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو کابینہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ہے صوبائی کابینہ کی مجوزہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو دورہ امریکہ سے واپسی پر پیش کریں گے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں 5سے 6 وزراء کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق ان وزراء کے پاس اہم محکمے ہیں تاہم کارکردگی نا ہونے کے برابر ہے مزکورہ وزراء میں اتنی اہلیت ہی نہیں کہ وہ محکمے کو لیڈ کرسکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب 4 وزراء کی کارکردگی سے نالاں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں کارکردگی اور فعال وزراء میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سرفہرست ہیں، وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر مراد راس، راجہ یاسر ہمایوں، بھی اے کیٹگری میں شامل ہیں۔ مخدوم ہاشم جواں بخت، محسن لغاری فیاض الحسن چوہان، انصر مجید نیازی، اعجاز مسیح بہتر کارکردگی والوں میں شامل ہیں، غیر تسلی بخش کارکردگی والوں میں راجہ راشد حفیظ، عاشفہ ریاض، تیمور خاں، حسنین جہانیاں گردیزی، زاور حسین وڑائچ، سمیع اللہ چوہدری شامل ہیں۔