ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

26 Sep, 2019 | 03:49 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) روس کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، پاک روس تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک فیز 2 سمیت کلینیکل، فارمیسی اور لیب سپورٹ پروگرام بھی جدید بنیادوں پر استوار کیے جائینگے۔

 ذرائع کے مطابق روس کیساتھ تجارتی اور ٹیکنالوجی کے معاہدوں کی تیاریاں جاری ہیں، پنجاب حکومت نے روس کیساتھ چھٹے تجارتی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کیلئے ہدایات جاری کردیں، صوبائی محکموں کو روس کیساتھ تجارتی اور دیگر معاہدوں کیلئےمراسلہ لکھ دیا گیا۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ روس کیساتھ زیادہ تر ٹیکنالوجی کے متعلق تعاون حاصل کیا جائے گا، مشن میں متحد فوجداری انصاف نظام،یکساں طور پر ڈرائیونگ لائسنس، کارکی ملکیت اور ٹریفک ٹکٹ کا نظام پر تعاون لیا جائے گا، لاہور میں ارفع کریم سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کے فیز 2 کے قیام پر بھی مددلی جائے گی، یونیفائیڈ ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم، کلینیکل، فارمیسی اور لیب سپورٹ پروگرام پر بھی تعاون لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نیشنل لیڈی ہیلتھ ورکر اور لیڈی ہیلتھ سپورٹ پروگرام پر مشن میں بات چیت ہو گی۔

مزیدخبریں