بارشوں کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل،موسم سرما کی آمد کی نوید

26 Sep, 2019 | 02:19 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعدیہ خان ) لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری کہیں دھوپ کہیں بارش، بارشوں کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا، بدلتی رُت موسم سرما کی نوید لے آئی۔

سمتبر کا اختتام اور اکتوبر کا آغاز اچھے موسم کے ساتھ ہوگا، آج بھی لاہور کے کچھ علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا جبکہ بارشوں کے بعد لاہور کے درجہ حرارت میں واضع کمی رونما ہوگی، رات کے اوقات میں خنکی بڑھنے سے موسم بہتر ہوجائے گا، جبکہ آئندہ ہفتے موسم مزید خوشگوار ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ہوا میں نمی کا  تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں