در نایاب: والڈ سٹی اتھارٹی نے اندروں لاہور میں 1883 میں تعمیر شدہ پانی والے تالاب کو ہیریٹیج قرار دے دیا، احاطے میں موجود عمارت میں کسی بھی تعمیر و مرمت کو ممنوع قرار دے دیا گیا۔
اندرون شہر سے پانی سپلائی کرنے والا قدیمی پانی والا تالاب ہیریٹیج پراپرٹی قراردے دیا گیا ہے، والڈ سٹی اتھارٹی نے اندروں لاہور میں 1883 میں تعمیر شدہ پانی والے تالاب کو ہیریٹیج قرار دے دیا ہے۔ احاطے میں موجود عمارت میں کسی بھی تعمیر و مرمت کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، والڈ سٹی اتھارٹی نے واسا کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق پانی والا تالاب کو 1883 تعمیر کیا سر چالس ایمفیسٹن ایچیسن نے افتتاح کیا۔
مراسلہ کے مطابق تاریخی اہمیت کے حامل پانی والا تالاب کو ہیریٹیج پراپرٹی قرار دیا گیا ہے، مراسلہ کے مطابق آئندہ پراپرٹی کی توڑ پھوڑ، تعمیر و بحالی ممنوع قرار دی جارہی ہے، ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے خط لکھ کر واسا کو آگاہ کردیا ہے۔