بندھن ٹوٹ گیا، شوبز کی معروف جوڑی کی راہیں جدا ہوگئیں

26 Sep, 2019 | 01:15 PM

Sughra Afzal
Read more!

 (سٹی 42) شوبز کی ایک اور جوڑی کی راہیں جدا ہوگئیں، فیملی کورٹ نے اداکار ڈی جے محسن عباس کیخلاف ماڈل فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ نےمعروف اداکار محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل کی درخواست پر خلع کی ڈگری جاری کردی، درخواست میں فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو اپنے شوہر پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئرز چلانے کا الزام عائد کیا تھا،  فاطمہ سہیل نےاس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں درخواست دی تھی جس میں فاطمہ سہیل نے کہا تھا کہ محسن عباس نے کھلے عام نازش جہانگیر نامی خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کیے اور سرعام اس کو گھر لے کر آتا رہا۔

فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر پیسوں کی ہیرا پھیری کا بھی الزام لگایا تھا، 29 اگست کو تفتیشی رپورٹ میں معروف اداکار محسن عباس کو اہلیہ فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں