پنجاب کے دو سیکرٹری "سپر سیکرٹری" بن گئے

26 Sep, 2019 | 10:38 AM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: پنجاب کے دو سیکرٹری " سپر سیکرٹری" بن گئے۔ ایک ماہ قبل تبادلہ ہوجانے کے باوجود تاحال موجودہ عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری آبپاشی نے پنجاب حکومت کے احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا، حکومت پنجاب نے سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری آبپاشی کا باہمی تبادلہ کر رکھا ہے۔  دونوں سیکرٹری ابھی تک اپنے اپنے عہدوں پر ہی براجمان ہیں، دونوں سیکرٹریز کاتبادلہ منسوخ ہواہے اور نہ ہی دونوں نے اپنا چارج چھوڑا ہے، عہدے نہ چھوڑنے پر محکمہ سروسز نے عارضی طور پر تبادلے پر عملدرآمدروک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور کیپٹن سیف انجم حکومت میں اپنے اثرورسوخ کے باعث عہدے نہیں چھوڑ رہے۔

مزیدخبریں