بزنس مین فرنٹ کے چیرمین کی زیرصدارت صنعتی وتاجر برادری کا اہم اجلاس

26 Sep, 2018 | 08:18 PM

Shazia Bashir

 شہزاد خان: بزنس مین فرنٹ کے چیرمین کی زیرصدارت صنعتی وتاجر برادری کا اہم اجلاس ہوا، سردار عثمان، راجہ حسن اختر، سید زاہد حسین سمیت دیگر رہنماؤں نےخصوصی طور پر شرکت کی۔

امجد چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور بزنس مین فرنٹ نے چیمبر الیکشن ہار کر بھی شہر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیت لئے۔ جیل روڈ پرمنعقدہ لاہوربزنسمین فرنٹ کے اہم اجلاس میں سینئر ترین رہنماؤں آصف خان، محمد یاسین، طاہر ملک، میاں جاوید علی سمیت دیگر شریک ہوئے۔چیرمین لاہور بزنسمین  فرنٹ امجد چودھری نے کہا کہ چیمبر انتخابات میں لاہور بزنس مین فرنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظٖاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں چار سو تینتیس انفرادی اورایسوسی ایٹ کلاس میں ریکارڈ گیارہ سو ستتر پینل ووٹ حاصل کرکے لاہور بزنس مین گروپ نے ثابت کردیا بزنس کمیونٹی میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ سردار عثمان نے کہا کہ آئندہ برس لاہور چیمبر انتخابات میں لاہور بزنس مین فرنٹ کی کامیابی یقین ہوگی۔

مزیدخبریں