دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند، جھونپڑیاں ڈوب گئیں

26 Sep, 2018 | 05:48 PM

Sughra Afzal

(فہد علی) دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند  ہونے سے کنارے پر موجود جھونپڑیاں زیر آب آگئیں، دریامیں 50 سے 60ہزار کیوسک پانی موجود ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جسکی وجہ سے دریا کنارے موجود جھونپڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔ مگر انکی نقل مکانی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کوئی انتظامات نہیں کیے۔دریا کنارے اپنا سامان باندھ کر بیٹھے جھونپڑیوں کے باسی کسی مسیحا کے منتظر ہیں مگر ان کا کوئی پر سان حال نہیں۔

محکمہ اریگیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی میں 50 سے 60 ہزار کیوسک پانی ہے اور 75 ہزار کیوسک تک پانی آسکتا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح کا انحصار راوی سائفن پر ہے۔ اگر سائفن میں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے تو دریا میں پانی کی سطح کم ہونے کیلئے 8ے 10 گھنٹے درکار ہوںگے۔

مزیدخبریں