(فخر امام) ایل ڈی اے کی مختلف رہائشی سکیموں میں پہلے سے آپریشنل پٹرول پمپ سائٹس کے حقوق کرایہ داری کیلئے نیلام عام ،22سائٹس میں سے کسی ایک کی بھی نیلامی نہیں ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے گلبرگ 3، نیوگارڈن ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،جوہرٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن،قائداعظم ٹا ؤن، ٹاؤن شپ،سبزہ زار اور گلشن راوی میں پہلے سے موجود پیٹرول پمپ سائٹس کی نیلامی رکھی گئی، مگرایک کی بھی نیلامی نہیں ہوسکی،نیلامی سے قبل انویسٹرزنے شرائط اور اشتہار پراعتراضات پیش کیے،انکا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے نے اشتہار میں معلومات کو واضح نہیں لکھا ،سابقہ پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے بھی ایل ڈی اے کی نیلامی پر اعتراض کیا گیا۔
ایل ڈی اے کی جانب سے کہا گیا کہ نیلامی سپریم کورٹ کی شرائط کے مطابق کی گئی جبکہ ایل ڈی اے افسران نےتفصیلی موقف پیش نہیں کیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرزعبدالشکوررانا،آکشن کمیٹی ارکان ڈائریکٹرفنانس علی شہزاد،ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ خرم یعقوب،ڈائریکٹرلینڈڈویلپمنٹ عبدالسّتارخاں،معظم رشید،اکبر نکئی،احمدممتازعلی خان،ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ اظہرعلی اوردیگرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔