"ایشیاء کپ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئےپُر امید ہوں"

26 Sep, 2018 | 11:55 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ پاکستانی ٹیم جیتے گی،فتح کے لئے پُرامید ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈرشاہد خان آفریدی کا لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے  کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیمایشیاء کپ میں ضرور فتح یاب ہو گی، ٹیم کے لئے دعا گو ہوں اور پُرامید ہوں، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ میچز میں ٹیم کی پرفارمنس پر تنقید کی گئی لیکن ٹیم کو ان باتوں پر مثبت انداز سے سوچنا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز  احمدٹیم کو اچھے طریقے کے ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ایشیاء سے پہلےمیچز میں ٹیم نے ان کی قیادت میں کئی اہم میچز میں فتح حاصل کی تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس بھی اچھی رہی، ہمارے کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں اور پاکستان کے یہی کھلاڑی 2019 کا ورلڈ کپ کھیلیں گے ۔

مزیدخبریں