(زاہد چودھری) شہر کے5 تحصیل ہسپتالوں کو 4 گنا زائد بجٹ پر ٹھیکے پر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ لدھڑ، مناواں، کاہنہ ، سبزہ زار اور رائیونڈ کے ہسپتالوں کو چلانے کیلئے ایک سال میں طیب اردگان ٹرسٹ کو ایک ارب 80 کروڑ سے زائد رقم ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری انتظام میں چلنے والے تحصیل ہسپتالوں کے مقابلے میں چار گنا زائد بجٹ دیا گیا۔ 60 بستروں پر مشتمل تحصیل ہسپتال لدھڑ کو ایک سال میں 33 کروڑ روپے، 100 بستروں پر مشتمل تحصیل ہسپتال مناواں کو ایک کروڑ، سبزہ زار ہسپتال کو ایک کروڑ، رائیونڈ ہسپتال کو 40 کروڑ اور کاہنہ ہسپتال کو 27 کروڑ روپے سے زائد فنڈز دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں بجٹ فراہم کرنے سے قبل ٹھیکے پر دیئے گئے ہسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا۔