لاہور میں ٹریفک نظام کی بدحالی کی بڑی وجہ سامنے آگئی

26 Sep, 2018 | 10:40 AM

Sughra Afzal

 (عرفان ملک) شہر میں ٹریفک نظام کی بدحالی کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔ لاکھوں روڈ یوزرز کو کنٹرول کرنے کے لئے صرف 3200 وارڈنز موجود ہیں۔

لاہور میں ٹریفک نظام کی بدحالی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ 4800 گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے صرف ایک وارڈن موجود ہے جو ناکافی ہے، ٹریفک پولیس کے 3200 ٹریفک وارڈنز دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی ایک شفٹ میں 1600وارڈنز شہر میں ٹریفک کے نظام کو دیکھتے ہیں۔

 اگر سرکاری ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ سال 2013 سے 2018 تک 78 لاکھ 88 ہزار سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ 67 لاکھ 70 ہزار موٹرسائیکلز، 5 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں اور 2 لاکھ 71 ہزار رکشہ رجسٹرڈ ہوئے۔

مزیدخبریں