(سٹی 42) بجلی، گیس کی قمیتوں میں اضافے کے بعد ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی آگئی،اضافے کی سمری ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق کو ارسال کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی جی لاہور کی زیر صدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اے سی ہیڈ کوارٹر، تاجر اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائز ہ لیا گیا، جس میں مٹن کی قیمت 50روپے اضافہ کے ساتھ 850روپے، بڑا گوشت 25 روپے اضافہ کے ساتھ 400 روپے تجویز کی گئی، اس کے علاوہ ڈیری مصنو عات میں شامل دہی 5 اور دودھ 9 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا کہا گیا.
نئی قیمتوں کے تعین کے لئے ابھی نو ٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کے حوالے سے ضلعی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تاجروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے تجاویز دی گئی ہیں، ابھی ڈپٹی کمشنر ان کا جائزہ لینگے پھر نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔