ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب میں لیزڈ سرکاری رقبوں پر اب صرف گندم کاشت ہو گی

Wheat crop in Punjab, Wheat harvesting , Pedi harvesting, rice export, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی حکومت نے صوبے میں شہریوں کو لیز پر دیئے گئے سرکاری  رقبے پر گندم کی کاشت لازمی قرار دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی فصل کے لیے بیج اور کھاد سمیت دیگر چیزیں سستی دستیاب ہوں گی۔

 وزیراعلیٰ نے زرعی پیداوار  میں اضافےکے لیے ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کی ہدایت کی۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاول کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے اس اضافی پیداوار کی ایکسپورٹ سے ایکسپورٹس کی مالیت میں ایک ارب ڈالر تک اضافہ کا امکان ہے۔  گزشتہ برس 4 ارب ڈالر  مالیت کا چاول ایکسپورٹ ہوا تھا، رواں سال5 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متوقع ہے۔ چاول اس وقت پاکستان کی میجر ایکسپورٹس میں شامل ہے۔

اس سال پنجاب میںدھان کی کاشت نسبتاً زیادہ تقبہ پر ہوئی ہے اور برسات کے دوران کافی بارشوں کی وجہ سے فصل نسبتاً بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔