نئے چیف جسٹس کی نماز پڑھتے تصویر بننے پر سکیورٹی چیف کی چھٹی

26 Oct, 2024 | 10:29 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  نئے چیف جسٹس نے کام کے پہلے روز ہی سپریم کورٹ کے نظام کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی ابتدا کر دی۔ چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے  سپریم کورٹ کی سکیورٹی کے نظام پر عدم اطمنان ظاہر کیا ہے اور سکیورٹی سسٹم کے سربراہ  ایس پی سکیورٹی راجہ ظہر کو واپس بھیج دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے کسی "یو ٹیوبر" نے تصویر بنا لی تھی۔ چیف جسٹس کو یہ فعل پسند نہیں آیا، انہوں نے اس یوٹیوبر کی اس حرکت کا ذمہ دار سکیورٹی اہلکاروں کو تصور کیا اور سکیورٹی کے چیف ایس پی راجہ ظہیر کو طلب کیا۔  

سٹاف نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ میں ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوراً ایس پی کو تبدیل کرنے کا حکم  دے دیا۔ اسلام آباد پولیس  کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی سکیورٹی کیلئے محفوظ کیانی کو بھیج دیا گیا ہے۔ نئے ایس پی محفوظ کیانی نے  اپنے کام کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مزیدخبریں