ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’پاکستان امن کیلئے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے‘

’پاکستان امن کیلئے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے لیے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسے حملے نا صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ آزادی کے اصولوں  اور  عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعظم نے تمام فریقین کو اشتعال انگیزی سے باز  رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین بھی کی۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بھی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔  ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور  علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں،  پاکستان ایران کے خلاف  اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حملے علاقائی امن اور  استحکام کے راستے کے لیے نقصان دہ ہیں، حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافےکا باعث ہیں،  اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی امن وسلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا  کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا ہےکہ  اقوام متحدہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور  اس کے مجرمانہ  رویےکے خاتمےکے لیے فوری اقدامات کرے۔ عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔