اسرار خان : لاہور ٹاؤن شپ کے علاقہ میں آسٹریلیا سے واپس آنے والا پاکستانی شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ۔
3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شہری کو لوٹ لیا، شہری اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ اسی دوران 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس کی گاڑی کے ساتھ موٹرسائیکل کھڑی کی، ایک ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا، دیگر 2 نے موبائل فون، نقدی اور بیگ چھین لیا۔ موٹرسائیکل سوار تینوں ڈاکوؤں نے شناخت سے بچنے کیلئے ماسک لگا رکھے تھے۔ موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو اسلحہ کی نوک پر شہری کو لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے ۔
دوسری جانب پولیس نے متاثرہ شہری وحید ربانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کے بیانات اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔