" اسرائیلی حملے "اختتام" ہیں"

26 Oct, 2024 | 09:40 PM

Waseem Azmet

سٹی42: امریکہ کے باخبر صدر جو بائیڈن نے دنیا کو خوشخبری سنائی ہے کہ ایران کے اندر متعدد فوجی تنصیبات پر ہفتہ کو علی الصبح کئے گئے اسرائیلی حملے "اختتام" ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے ایران پر اسرائیل کی فضائیہ کے حملوں کے بعد اپنے  ردِ عمل کو انتہائی سرسری رکھتے ہوئے کہا  کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کل رات کے جوابی حملے میں خصوصی طور پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

صدر جو بائیڈن نےانٹرنیشنل اور امریکی  میڈیا کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کے ساتھ  صورتحال میں بے یقینی کے خاتمے  کی نشاندہی کریں گے۔

بائیڈن نے مزید کہا، ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایسی کسی چیز  کو نشانہ نہیں بنایا جو فوجی ہدف نہ ہو۔ "مجھے امید ہے کہ یہ اختتام ہے ".

صدر بائیڈن کا یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں پر ابتدائی ردعمل

صدر جو بائیڈن نے یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اپنی سرزمین پر کسی براہ راست حملے کے بغیر اسرائیل کے کئی مقامات پر دو سو کے لگ بھگ بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کے بعد کہا تھا کہ ایران نے بھانک غلطی کر دی ہے، اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ دو اکتوبر کو ہی صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ایران کی ایٹمی تنصیباتت پر حملہ نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے کچھ روز بعد صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کو ایران کی تیل کی انڈسٹری پر  بھی حملے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

Caption  امریکی صدر جو بائیڈن آج 26 اکتوبر کو  فلاڈیلفیا میں فلاڈیلفیا  انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرنے کے بعد ایئر فورس ون میں سوار ہو رہے ہیں۔  اس گفتگو کے دوران صدر بائیڈن نے بتایا تھا کہ اسرائیل کی ہفتہ کی صبح کے ائیران پر ائیر سٹرائیکس "اختتام" ہیں۔

گزشتہ ہفتے جو بائیڈن نے جرمنی کے دورہ کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کے پلان کی تفصیلات سے آگاہ ہیں لیکن یہ تفصیلات صحافیوں کو بتائیں گے نہیں۔ آج حملوں کے بعد صدر بائیڈن نے ان حملوں کو "اختتام" قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں