ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8150 چھاپے، 8422 ملزمان گرفتار

لاہور ؛ رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8150 چھاپے، 8422 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن، آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی کردی گئی۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 88763 ریڈز کی گئیں، منشیات کے دھندے میں ملوث 49504 ملزمان گرفتار، 49006 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 29983 کلوگرام چرس، 847 کلو گرام ہیروئن ، 1349 کلو افیون برآمد کی گئی، اس کے علاوہ 367 کلو آئس، 08 لاکھ 10 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ اس کےعلاوہ نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8150 چھاپے ، 8422 ملزمان گرفتار ، 8149 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 6174 کلوگرام چرس ، 251 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ 304 کلوگرام افیون ، 149 کلو گرام آئس اور 56984 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دے دیا، کہنا ہے کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔