عبدالجبار ابڑو : شکارپور میں ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے 2 کمسن بچوں کی ویڈیو وائرل کرتے ہوئے ڈاکوؤں نے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا ۔
مغوی بچہ ولید میمن اور ناصر بکھرانی کچے کے علاقے میں موجود ہیں، ڈاکوؤں نے مغوی بچوں کو زنجیروں سے جکڑ رکھا ہے، وڈیو میں بچا بول رہا ہے پیسے دو نہیں تو یہ دریا میں پھینک دیں گے۔ ڈاکوؤں نے مغوی بچوں کے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے ۔
وڈیو وائرل ہونے کے بعد مغویوں کے ورثہ اور شہریوں میں خوف حراس پھیل گیا ہے ۔ مغوی بچوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو سکول سے واپسی پر اغوا کیا گیا تھا، 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے، ہم غریب ہیں تاوان نہیں دے سکتے ۔